ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار کے ماجالی میں 50ہزارروپئے مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط

کاروار کے ماجالی میں 50ہزارروپئے مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط

Mon, 18 Dec 2017 19:15:16    S.O. News Service

کاروار:18/ دسمبر(ایس اؤنیوز)غیر قانونی طور پربائک کے ذریعے سنیچر کی رات ریاست گوا کی شراب سپلائی کرنے کے دوران ماجالی وانگڈ میں محکمہ ایکسائز کا عملہ چھاپہ مار کر ضبط کرلیاہے۔

تعلقہ کے ماجالی مانگڈ کرا س پر ایکسائز عملہ جب معمول کے گشت پر تھاتو گواکی طرف سے آرہی ایکٹیوا ہونڈا کو روکنے کے لئے کہا مگرسوار ایکٹیوا ہونڈا سواری وہیں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہواہے۔ عملے نے جب سواری کی جانچ کی تو قریب 51ہزار روپئے مالیت کی غیر قانونی شراب کا پتہ چلا۔ سواری سمیت شراب کو عملے نے ضبط کرلیا ہے۔ غیر قانونی طورپر شراب سپلائی کرنے والے کی شناخت کاروار شہر کے کونکن کھارواڑا کے گجو باناولیکر بتائی گئی ہے معاملے کو لے کر گجو کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔ کارروائی میں ایکسائز معاون کمشنر شما جوئس کی رہنمائی میں ایکسائز انسپکٹر سورنانائک، ٹی بی گونڈا، ڈرائیور شاہ نور جمعدار اور یومیہ مزدور ارون انکولیکر شریک تھے۔


Share: